top of page
  • 24newspk

بابر اعظم اور فخر زمان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ مدینہ میں روزہ رسول کے سامنے کھڑے ہیں اور انہوں نے شعر بھی لکھا کہ " جو ہوتا ہمسفر غالب تو میں اس کو بتلاتا کہ دکھا اس جگہ آ کر تمناکا قدم ٹھرا"۔ان کے علاوہ پاکستان کے باقی کھلاڑیوں میں فخر زمان اورشاداب خان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز اور بابر اعظم نے اکٹھے عمرہ کیا اور دونوں نے الگ الگ اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر مسجد نبوی کے سامنے اپنی تصاویر شیئر کیں ۔

فخر زمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسجد نبوی کے سامنے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "پھر کرم ہو گیا میں مدینہ چلا"


34 views0 comments
bottom of page