top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم ایک با صلاحیت کھلاڑی ہے اور وہ ۔۔۔۔شاہد آفریدی نے بابراعظم کو مشورہ دے دیا

Updated: Aug 15, 2020


بابر اعظم ایک با صلاحیت کھلاڑی ہے اور وہ ۔۔۔۔شاہد آفریدی نے بابراعظم کو مشورہ دے دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی ٹیم کے سابق کپتان آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ میچ وننر بننا ہے تو اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے پر توجہ دو۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی قومی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے اس کو میچ وننر بننا ہے تو اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنا ہوگا اور ان کی بیٹنگ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے ،بابر اعظم کو میچ وننگ اننگز کھیلنی پڑے گی بابر اعظم کو دنیا بڑے کھلاڑیوں جیسے جو روٹ ،ویرات کوہلی،اے بی ڈی ویلیئر اور سمتھ جیسا بننا ہے تو ان کی طرح بڑی اننگز کھیلنی پڑے گی،بابر اعظم ایک با صلاحیت کھلاڑی ہے اور وہ بڑی اننگز کھیل سکتے ہیں۔



شاہد خان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہیں ، دونوں نوجوانوں کو میچ جتوانے چاہئیں ،جس طرح وسیم اکرم اور وقار یونس نے پاکستان کو کئی میچ جتوائے اور ملک کا نام روشن کیا نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی دونوں سے سب کو بڑی توقعات ہیں اور وہ اچھا پرفارم کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور پریشر میں ہی پرفارم کرنے کا مزہ آتا ہے اور اسی سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔


شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے ان کو چاہیے کہ وہ خود پرفارم کرے کیوں کہ جب کپتان پرفارم کرتا ہے تو پوری ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے اور سے کپتان کا اپنا اعتماد بڑھتا ہے۔

36 views0 comments
bottom of page