24newspk
بابر اعظم ایک ہی دن میں دوسر ا بڑا اعزاز لے اُڑے

لاہور (24 نیوز پی کے )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم کو ایک ہی دن میں آئی سی سی کی طرف سے دو ابڑے اعزاز سے نوازا گیا۔بابر اعظم نےآئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے بعد"سرگار فیلڈ سوبرز "کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا ہے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 کے لیے نامزاد کیا اور ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے، بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔