24newspk
“بابر اعظم دنیا کا بیسٹ بلے باز ہے، میں اس کی بیٹنگ بہت انجوائے کرتا ہوں” کنگ ویرات کوہلی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ایشیا کپ 2022 میں آج سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ کے لئے دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاری ہے۔پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کو بھمرا کی کمی محسوس ہوگی۔بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے بابر اعظم کی کھل کر تعریف کی ہے اور انہیں اس وقت دنیا کا بیسٹ بلے باز قرار دیا ہے۔
ویرات کوہلی نے سٹار سپورٹس پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم سے پہلی ملاقات ان کی 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد ہوئی تھی۔اس نے مجھ سے بہت عزت سے بات کی اور وہ اب بھی ویسے ہی بات کرتا ہے، میں اس کی بیٹنگ کو خوب انجوائے کرتا ہوں۔وہ اس وقت دنیا کا بیسٹ بیٹسمن ہے اور ورلڈ کرکٹ کو اس طرح کے لوگوں کی ضرورت ہے جو آگے جا کر لوگوں کو انسپائر کر سکیں۔
بابر اعظم اس وقت ون ڈے اور ٹی 20 میں نمبر ون بلے باز ہیں۔انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دی تھی۔
Web Desk (24Newspk) The biggest match in Asia Cup 2022 will be played today between Pakistan and India. Both teams are preparing for the match. Pakistan will miss Shaheen Shah Afridi and India will miss Bhamra. India's star batsman Virat Kohli has openly praised Babar Azam and called him the best batsman in the world at the moment.
Virat Kohli while speaking on Star Sports said that he first met Babar Azam after the 2019 World Cup. He spoke to me with great respect and he still speaks like that, I am betting on him. He is the best batsman in the world right now and world cricket needs such people who can go ahead and inspire people.
Babar Azam is currently the number one batsman in ODI and T20. He has made the name of Pakistan famous all over the world. Under the leadership of Babar Azam, Pakistan defeated India in the World Cup.