24newspk
بابر اعظم ردھم میں نہیں لگے۔۔ ان کا صرف سایہ کراچی پہنچا! پی ایس ایل کے پہلے میچ میں بابر اعظم کی
بیٹنگ دیکھ کر سابق بھارتی کھلاڑی مایوس

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا آغاز ہو چکا ہے،پہلے دن 27 جنوری کو کراچی کنگز اور ملطان سلطان کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ملطان سلطان نے با آسانی کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اس طرح نہیں تھی جیسے انہوں نے پی ایس ایل سے پہلے انٹرنیشنل میچز میں کی تھی۔بابر اعظم بہت محتاط ہو کر کھیلتے نظر آئے اور جب ہٹنگ کرنے کی باری آئی تو وہ ہٹ لگانے گئے تو کیچ آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے 29 گیندوں پر صرف 23 رنز بنائے پوری ٹیم 124 رنز بنا سکی تھی۔
بھارت کے آکاش چوپڑا کاکہنا تھا کہ میرے خیال میں “بابر کا سایہ آج کراچی پہنچا ہے”۔ انہوں نے کوئی مزاحمت نہیں دیکھائی۔حال ہیں میں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ون ڈے آف دی کرکٹر کے ایوارڈ سے نوازا تھا جبکہ ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا تھا۔