24newspk
بابر اعظم رنز مشین کے ساتھ ایوارڈ مشین بھی بنتے جارہے ہیں! شائقین کی قومی کپتان کو مبارکباد

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ کے لئے سال 2021 بہترین رہا ،پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کیں ،جن میں پاکستان کا بھارت کو ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شکست ،بنگلادیش کے خلاف سیریز کلین سوئیپ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سال میں عمدہ پرفارمنس دکھائی ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی ،محمد رضوان ،حسن علی سال کے بہترین کھلاڑی تھے۔آئی سی سی نے 2021 کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جن میں بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر اٖ دی ایئر ،محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر اور شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستانی کھلاڑیوں کو ایوارڈ ز ملنے پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز،وزیر اعظم پاکستان نے ان کو مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر شائقین کرکٹ انہیں مختلف تبصروں اور میمز کے ساتھ مبارکباد دے رہے ہیں۔کپتان بابر اعظم جن کو آئی سی سی مینز ون ے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے ۔ان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس تاریخ ساز کارنامے پر بابر اعظم کو بڑی تعداد میں مبارکباد دی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر بابر اعظم اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’ہم کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں‘ ،
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ بابر اعظم رنز مشین کے ساتھ ایوارڈ مشین بھی بنتے جارہے ہیں‘۔
ایک صارف نے بابر اور رضوان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر ایک دوسرے کا مبارکباد دے رہے ہیں‘۔