24newspk
بابر اعظم قومی ٹیم میں..... شاہد آفریدی نے بڑی بات کر دی
Updated: Aug 17, 2020

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے سپر سٹار شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. بابر اعظم کا پورا فوکس ان کی کارکردگی کی طرف ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت دی ہے. انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی ساری توجہ ان کی کارکردگی پر مرکوز ہے.
شاہد آفریدی نے پاکستان ڈاٹ کام میں کہا کہ انگلینڈ میں بہت مشکل کنڈیشنز ہوتی ہیں وہاں اگر سیریز ڈرا ہو جائے تو اس کو بھی جیت کے برابر سمجھا جائے. یونس خان اور مصباح الحق نے 2016 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاان دونوں سینئر کھلاڑیوں کا انگلینڈ میں بہت تجربہ رکھتے ہیں.
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی بہترین مینجمنٹ کی سپورٹ ہے. کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لئے کوچز موجود ہیں جو ان کو بتائیں گے کہ کس سیشن میں کس پلان کے ساتھ کھیلنا ہے. شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں عمدہ کھیل پیش کرے گی.