24newspk
بابر اعظم قومی ٹیم کے “امیر” ہیں۔۔ ٹیم کے سارے فیصلے بابر خود کرتے ہیں،محمد رضوان کا بڑا بیان

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ان کے اور قومی ٹیم کے “امیر” ہیں اور ان کا فیصلہ سب کو قبول ہے۔
ٹوئٹر اسپیس پر مداحوں سے بات کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ بیٹنگ پوزیشن، کیپنگ اور سب کچھ کپتان کے فیصلے ہیں۔ رضوان نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی ٹونٹیورلڈ کپ میں پاک بھارت تصادم کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ میچ کتنا بڑا ہے اس لیے میں نے اسے ایک عام میچ کے طور پر لیا۔
مزید برآں 30 سالہ نائب ٹیسٹ کپتان نے کھلاڑیوں کی حمایت اور محبت کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکثر سوچتے ہیں کہ کیا ہم جتنا پیار ہمیں ملتا ہے اس کا بدلہ چکا سکتے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم نیدرلینڈ میں موجود ہیں جہاں قومی ٹیم ے نیدرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلنے ہیں۔پہلا ون ڈے میچ کل منگل کو کھیلا گیا جس میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے 109,بابر اعظم 74 اور شاداب خان نے 48 رنز بنائے ۔۔نیدرلینڈ کی ٹیم50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔