24newspk
بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات جانیے

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی مشہور لیگ بگ بیش لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ذاتی وجوہات کی وجہ سے لیگ مین کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بابراعظم نے آسٹریلیا میں کھیلے جانی ولی لیگ بگ بیش لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں شرکت کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے اپنا وقت فیملی کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دی ہے۔سٹار بلے باز جنہوں نے موجودہ کورونا پروٹوکول کے تحت بائیو سیکیور ببل ماحول میں گزشتہ تین ماہ گزارے ہیں، اگلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے پاور ہٹر بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بلے باز فخر زمان اور سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی ورک لوڈ مینجمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس سال بی بی ایل کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔پی ایس ایل تک کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، آلراؤنڈر شاداب خان،محمد حسنین،حارث رؤف لاہور کے نوجوان سپنر فرید خان ،فاسٹ باؤلر احمد دانیال بگ بیش کا حصہ ہونگے