24newspk
بابر اعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں،شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو ارطغرل قرار دے دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں پہلی دفعہ لاہور کے کپتانی کرنے والے کھلاڑی شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عمران خان نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر اچھا کپتان ہوتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے بارے میں کہا کہ ہماری پی ایس ایل کی تیاری بہت اچھی رہی ۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کپتانی کے بارے میں کہا کہ شاہد خان آفریدی نے مجھے کہا تھا کہ لاہور قلندرز کی کپتانی نہ کرو ان کو خدشہ تھا کہ میری بولنگ خراب نہ ہو۔
شاہین شا ہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے کیمپ میں بہت محنت کی ہے اور اس دفعہ لاہور قلندرز کی ٹیم الگ نظر آئے گی۔بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بلے باز ہیں ان کو آؤٹ کرنا آسان نہیں اس کے لئے جادوئی بولنگ کرنے پڑے گی۔بابراعظم میرے فیورٹ ہیں مگر پی ایس ایل میں ٹیم اپنی اپنی ۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو سپہ سالار ارطغرل قرار دیا اور ہم ان کے سپاہی ہیں ،بابر اعظم بہترین کپتانی کر رہا ہے اور میری دعا ہے کہ وہ اگلے 15 سال اسی طرح کپتانی کرتا رہے اور اگر قومی ٹیم کی قیادت کرنا پڑی تو اعزاز کی بات ہوگی۔