24newspk
بابر اعظم نے اپنے بڑے پن سے سب کا دل خوش کر دیا! اپنا مین آف دی میچ خوشدل شاہ کو بلا کر ان کے حوالے

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی اور سنچری اسکور کی ان کے علاوہ امام الحق ،محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ خوشدل شاہ نے 41 رنز بنائے۔
مین آف دی میچ بابر اعظم کو سینچری بنانے پر دیا جانا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ میں اپنا مین آف دی میچ خوشدل شاہ کو دینا چاہتا ہوں۔
بابر اعظم کے اس بڑے پن نے سب کے دل جیت لئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی خوب واہ واہ ہو گئی ہے۔
بابر نے 107 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔لیکن خوشدل شاہ نے میچ میں 4 چھکے اور 1 چوکا لگا کر 23 گیندوں پر 41 رنز بنائے قومی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا جس پر بابر اعظم نے اپنا مین آف دی میچ ان کے نام کیا۔