24newspk
بابر اعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے ،آج میچ کا آخری دن ہے اور پاکستان نے 506 رنز کے حدف کے تعاقب میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں اور آج اپنی اننگز کا آغاز کرے گا،پاکستان کو جیتنے کے لئے مزید 314 رنز درکار ہیں ۔ کپتان بابر اعظم 102 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ عبداللہ شفیق 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔
بابر اعظم نے سنچری کے ساتھ ساتھ بطور کپتان ہر فارمیٹ میں سنچری اسکور کر کے ریکارڈ قائم کر لیا ہے،بابر اعظم پاکستان کے پہلے بلے باز کپتان ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں سنچری اسکور کیں ہیں ۔بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان پہلی سنچری 14 اپریل 2021 کو جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں بنائی تھی انہوں نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔
بابر اعظم نے ون ڈے میں بطور کپتان 13 جولائی 2021 کو انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی انہوں نے انگلینڈ کی سرزمین برمگھم میں سنچری اسکور کی تھی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان پہلی سنچری آسٹریلیا کے خلاف 15 مارچ 2022 کو کراچی میں بنائی اور ابھی ناٹ آؤٹ ہیں اور آج اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
دنیا کے نمبر ون بلے باز،بابر اعظم