24newspk
بابر اعظم نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بناکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم جن کا شمار دنیا کے بہترین بلےبازوں میں ہوتا ہے انہوں نے کم عمری میں اتنی شہرت حاصل کی ہے۔بابر اعظم نے بہت سے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کھیلتے ہوئے انہوں نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا ،بابر اعظم نے سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بناکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں بابر اعظم نے کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بابر اعظم نے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ انہوں نے سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔انہوں نے 32 میچوں میں 56.45 کی بیٹنگ اوسط اور 136.63 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1242 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں 473 رنز بنائے اور تین دفعہ مین آف دی میچ کے ایوارڈز اپنے نام کیے اور ایونٹ کے بہترین بلے باز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیے ہیں ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ یواے ای میں کھیلے گئے انڈین پریمئر لیگ میں بلے باز بابر اعظم سے کافی دور ہیں ۔بھارت کے لویکش راہول دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 993 اور تیسرے نمبر پر مارکس سٹوئنس نے 986 رنز بنائے۔
انگلینڈ بلے باز ایلکس ہیلز چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے 928 رنز بنائے،پانچویں نمبر قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنہوں نے 872 رنز بنائے،چھٹے نمبر پر محمد حفیظ ہیں انہوں نے 865 رنز بنائے۔ساتویں نمبر پر شعیب ملک ہیں جنہوں نے 827 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے اپنی دلکش اننگز سے سب کو دیوانہ بنا دیا ہے۔