24newspk
بابر اعظم نے تاریخ رقم کر دی۔۔ آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی آیئر کا ایوارڈبابر اعظم کے نام

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم نے جیت لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کے کپتان منتخب ہوئے تھے اور اب ان کوآئی سی سی کی طرف سے ایک اور اعزاز دیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔ایوارڈ کے لئے بابر اعظم سمیت 4 نام نامزد ہوئے تھے جن میں شکیب الحسن ،پال اسٹرلنگ اور جنیمن مالان شامل تھے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سال 2021 میں 6 میچز میں 67.50کی اوسط سے405 رنز بنائے، دو سنچریز بھی شامل تھیں۔بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دی تھی اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ،افغانستان،نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بابر اعظم ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر تھے۔