24newspk
بابر اعظم نے تنقید کرنے والوں کو شاندار جواب دے دیا

لاہور(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ان پر تنقید کرنے والوں کو شاندار جواب دے دیا۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور یہ چلتا رہے گا، ہر کوئی آپ کے حق میں بولے یہ نہیں ہو سکتا ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں ہر صورت میں پازیٹو رہنے کی کوشش کرتا ہوں،میرے اعتماد میں اتنا ہی اضافہ ہوتا ہے جتنا میں چیزوں کو پازیٹو لیتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں نہ تنقید پر تبصرہ کرتا ہوں، نہ بحث کرتا ہوں اور یہ میرا بنتا بھی نہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ سابق کرکٹرز جو تنقید کرتے ہوں وہ ان کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہرکسی کا ایک اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میرا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میں بھی وقت کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، چیزیں تبدیل اور تیز ہو گئی ہیں، اسی کے مطابق چلتا ہوں، آپ ہر روز سو فیصد پرفارم نہیں کر سکتے، بس یہ ہے کہ آپ سیکھتے کیسے ہیں۔