24newspk
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

لاہور(24 نیوزپی کے) بابر اعظم نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست قبول کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کوسنسی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 4 رنز سے شکست دےدی۔میچ میں افتخار احمد نے میچ جیتنے کے لئے بہت کوشش کی اور چھکوں کی برسات کر دی لیکن وہ آخری اوور میں وننگ شاٹ لگانے کے چکر میں آؤٹ ہو گئے۔
میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے شکست کی زمہ داری قبول کر لی، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں اور رضوان جلدی آؤٹ ہوگئے تو بیٹنگ پر پریشر آیا۔بابر اعظم نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 163 رنز پر نیوزی لینڈ کو محدود کر دیا تھا، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے اچھا کھیل پیش کیا۔ کوشش ہے آخری دو میچز جیتیں اور سیریز اپنے نام کریں۔