24newspk
بابر اعظم نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے لیجنڈ کپتان نہ کر پائے!بابر اعظم پر ہر پاکستانی کو فخر ہو

کرکٹ نیوز پی کے: بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے 204 رنز کا حدف 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 204 رنز بناکر ریکارڈ بنایا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان نے حدف کے تعاقب میں 189 رنز کا ریارڈ بنایا تھا اور یہ کارنامہ بھی رواں سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کیا تھا۔تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے 204 رنز کے دیے گئے حدف کو پاکستان نے 18 ویں اوور میں پورا کر لیا جو پاکستان کی طرف سے اب تک کی ٹی 20 کی تاریخ میں دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 122 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ محمدرضوان نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حدف پورا کر لیا اور چار میچوں کی سیریز 1-2 سے برتری حاصل کر لی ہے۔بابر اعظم کو پہترین اننگز کھیلنے پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔