24newspk
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈتوڑ دیا

24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی بہترین پرفارمنس سے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا ہے۔بابر اعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں وہ ون ڈے اور ٹی 20 کی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز ہیں اور وہ بڑے عرصے تک نمبر ون رہنے والے پہلے کھلاڑی ہیں ۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میں پہلی دفعہ شکست دی تھی۔بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔وہ ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ عرصے تک نمبر ون بلے باز رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ویرات کوہلی گزشتہ دہائی میں 1,013 دنوں تک T20I کی درجہ بندی میں نمبر 1 بلے باز تھے، لیکن بابراعظم نے اپنے طویل عرصے تک ٹاپ پر رہنے کے بعد اب اس نمبر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اعظم کو 1028 دن ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق میں بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ٹی 20 میں دوسرے نمبر پر ہیں اور امام الحق ون ڈے کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کی باؤلرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔
بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 74 میچ کھیلے ہیں اور اب تک 2686 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ون ڈے میں بابر اعظم نے 89 میچ کھیلے ہیں اور 44442 رنز بنائے جس میں 17 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم نے ابھی تک 40 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور انہوں نے 2851 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں شامل ہیں۔