top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا


لاہور(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انڈین کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔کپتان بابر اعظم بطورکپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے،بابراعظم نے بطور کپتان 31 اننگز میں 2000 ہزار رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سےقبل بھارت کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کیے تھے۔


کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں سرانجام دیا۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

11 views0 comments
bottom of page