• 24newspk

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا ریکارڈ برابر کر دیا


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اوپنر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لاہور میں کھیلے گئے انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے سابق کپتان اور دنیا ئے کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔ بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی طرح اپنے کیریئر کے81 ویں ٹی 20 میچ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنائے، انہوں نے 52 رنز بناتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔


بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 ہزار رنز کرنے والے پانچویں بلے باز ہیں، ان سے قبل ویرات کوہلی، روہیت شرما، مارٹن گپٹل اور پال اسٹرلنگ بھی 3 ہزار ٹی 20 رنز کرچکے ہیں۔ قومی کپتان پاکستان کے واحدبلے باز ہیں، جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنائے ہیں، انہوں نے 6 سال 24 دن میں جبکہ ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 10 سال 275 دن میں عبور کیا تھا۔مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال اسٹرلنگ نے ڈیبیو کے 13 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

24Newspk: Pakistan cricket team captain and opener Babar Azam equaled the record of fastest 3000 runs in T20 international cricket.

National team captain Babar Azam equaled the record of Virat Kohli, the former captain of India and the best batsman in the world cricket, in the sixth T20 match against England played in Lahore. Babar Azam, like Virat Kohli, scored the fastest 3000 runs in the 81st T20 match of his career, he took this honor as soon as he scored 52 runs.

Babar Azam is the fifth batsman to score 3000 runs in T20 international cricket, before him Virat Kohli, Rohit Sharma, Martin Guptill and Paul Sterling have also scored 3000 T20 runs. The national captain is the only batsman of Pakistan, who has scored 3000 runs in T20 cricket, in 6 years and 24 days while Virat Kohli has crossed this milestone in 10 years and 275 days. Martin Guptill has 12 years, Rohit. Sharma reached the milestone 14 years and Paul Sterling 13 years after his debut.

38 views0 comments