top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز مکمل کرلیے،بابر اعظم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بہترین فارم میں ہیں اور انہوں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں ،نیشنل ٹی 20 کپ 2021 راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے ،بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کر لیے ہیں انہوں نے 187 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اور دنیائے کرکٹ پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے کم میچ کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے اس سے پہلے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سر انجام دے چکے ہیں انہوں نے 192 میچوں میں 7000 رنز مکمل کیے تھے۔



اب نظر ڈالتے ہیں ٹاپ 10 کھلاڑیوں پر جنہوں نے کم میچوں میں 7000 رنز مکمل کیے ہیں ۔پہلے نمبر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم جنہوں نے 187 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر کر س گیل ہیں جنہوں نے 192 میچوں میں سرانجام دیا،تیسرے نمبر پر ویرات کوہلی کا ہے انہون نے 212 میچوں میں 7000 ہزار رنز مکمل کیے،چوتھے نمبر پر ایرون فنچ جنہوں نے 222 میچوں میں یہ کارنامہ سر انجام دیا،پانچویں نمبر پر ڈیوڈ وارنر انہوں نے 223 میچوں میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔



چھٹے نمبر پر کیوٹن ڈی کاک جنہوں نے 225 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا،ساتویں نمبر پر مارٹن گپٹل ہیں انہوں نے 235 میچوں میں 7000 رنز مکمل کیے۔آٹھویں نمبر پر بریڈ ہوج ہیں انہوں نے 243 میچوں میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔نویں نمبر پر اے بی ڈویلیر ہیں انہوں نے 245 میچوں میں 7000 رنز مکمل کیے دسویں نمبر پر شیکھر دھون ہیں انہوں نے 246 میچوں میں 7000 رنز مکمل کیے۔


24 views0 comments
bottom of page