24newspk
بابر اعظم نے کرکٹ سے اپنی لگن کی نئی مثال قائم کر دی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹریننگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، یہی وجہ ہے کہ کنگ بابر اعظم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کی ٹریننگ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی لیکن بابر اعظم نے ابھی سے امام الحق کے ہمراہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں وہ صبح کے اوقات میں ٹریننگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں اورجہاں انہیں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں اس کیلئے پریکٹس شروع کر دیتے ہیں ،بابر اعظم نے آج سلیب کی مدد سے خصوصی ٹریننگ کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم نے باؤنس کے ساتھ اُنہیں بیٹنگ پریکٹس کرائی۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم میں ہرکھلاڑی پرفارم کر رہا ہے،بابر اعظم اس وقت دنیا کے ون ڈے اور ٹی 20 کے نمبر ون پلیئر ہیں ۔بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دو دفعہ ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں اسکور کیں اور بحیثیت کپتان واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے لگاتار تین سنچریاں اسکور کیں ۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی 20 میں شکست دی تھی اور اس دفعہ پھر پر امید ہیں کہ بابر اعظم کی قیادت میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی روایتی حریف کو شکست دیں گے۔
Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team captain Babar Azam never misses a chance to train, which is why King Babar Azam is number one in T20 and ODI.
According to private TV Geo News, the training of the national test squad for the series against Sri Lanka will start from June 26 in Rawalpindi, but Babar Azam is already training with Imam-ul-Haq at the National High Performance Center. According to the report, Babar Azam, the number one batsman in T20 and ODIs, practices batting for hours at the National High Performance Center in Lahore. Babar Azam did special training with the help of Slab today. On this occasion, Assistant to Head Coach Shahid Aslam gave him a batting practice with a bounce.
Pakistan has achieved a lot under the leadership of Babar Azam, every player is performing in the national team under the leadership of Babar Azam, Babar Azam is currently the number one player in ODI and T20 in the world. Babar Azam is the only player. Who has scored three consecutive centuries twice in ODIs and as captain he is the only player to have scored three consecutive centuries. Pakistan under the leadership of Babar Azam defeated India in World T20 Babar Azam will also defeat his traditional rival in the World Cup to be held in Australia.