top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور میچ جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔بابر اعظہم کی بطور کپتان یہ 11 نصف سنچری ہے انہوں نے 23 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔بابر اعظم کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف ایک نصف سنچری اسکور کرنی ہے ،ویرات کوہلی نے بطور کپتان 43 اننگز میں 12 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں بابر اعظم ان کے مقابلے میں صرف 23 اننگز میں 11 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں ۔


اب بات کرتے ہیں باقی ٹیموں کے کپتانوں کی کارکردگی پر تو فی الحال سب سے پہلے نمبر پر بھارت کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 43 اننگز میں 12 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں دوسرے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے 23 انگز میں 11 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں ۔تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 49 اننگز میں 11 سنچریاں اسکور کی ہیں ۔چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیں جنہوں نے 49 اننگز میں 11 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 157 انز کا حدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 20 اوور زمیں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی۔

80 views0 comments
bottom of page