top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم کا ایک اور مبینہ سکینڈل سامنے آگیا


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں اس دفعہ وہ سکینڈل کی وجہ سے ہیں۔جس کی تردید اور تصدیق نہیں کی گئی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایشا راجپوت نامی لڑکی نے پوسٹ کی ہے جن میں ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور اس خاتون دعوی ٰ کیا ہے کہ وہ اور بابر اعظم ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔


انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خاتون جوآپنے آپ کوایشا بابر اعظم کے نام سے متعارف کراتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کا نام ایشا راجپوت ہے انہوں نے ایک ویڈیو کلپ اپلوڈ کیا جس میں اس بندے کی شکل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملتی ہے۔اس سکینڈل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور کرکٹ کے مداح بابر اعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں ٹرینڈز چلا رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیک وقت کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ویڈیو میں بابر اعظم کا ہمشکل بندہ کسی لڑکی سے بات کر ہا ہوتا ہے۔بابر اعظم نے دنیا بھر میں اپنی بہترین بلے بازی کی وجہ سے اپنا نام کمایا ہے اور ان کی تعریف مخالف بھی کرتے ہیں ،بابر اعظم کی شہرت کئی لوگوں کو ہضم نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے ان کے خلاف سکینڈل سامنے آتے ہیں ۔بابر اعظم کے فینز ان کے ساتھ ہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والے سکینڈل کے خلاف ہیں اور بابر اعظم کی حمایت میں ہیں ۔





22 views0 comments
bottom of page