24newspk
بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، شاہد آفریدی کا تہلکہ خیز بیان

کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ کر اپنی بلے بازی پر توجہ دینی چاہیے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر سپورٹس صحافی صادق نے اپنے ٹوئیٹ میں شاہد آفریدی کا ایک بیان شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ کربلےبازی پر توجہ دینی چاہیے ، ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے لیے شاداب خان ، محمد رضوان اور شان مسعود جیسے کھلاڑی ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ جب سے بابر اعظم کپتان بنے ہیں ان کی اپنی کارکردگی پر بہت فرق پڑا ہے،ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں وہ کاکرکردگی نہیں دکھا سکے جس کی وجہ سے وہ مشہور ہیں۔کپتانی کی وجہ سے بابر اعظم کی کاکرکردگی متاثر ہو رہی ہے وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ شائقین کرکٹر اور کچھ سابق کرکٹرز کا بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔
Karachi (24Newspk) Former captain of Pakistan cricket team Shahid Afridi has said that Babar Azam should leave the T20 captaincy and focus on his batting.
Sports journalist Sadiq shared a statement of Shahid Afridi in his tweet on the social media website Twitter, in which he said that Babar Azam should leave the captaincy and focus on batting, we have Shadab Khan, Mohammad Rizwan for T20 captaincy. And there are players like Shaan Masood.
Let us tell you that since Babar Azam became the captain, his performance has changed a lot, in the Asia Cup and World Cup, he could not show the performance for which he is famous. He has been failing to play big innings. Cricket fans and some former cricketers suggest to Babar Azam that he should leave the captaincy and focus on his batting.