top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم کو کس بات پر غصہ آگیا؟اور انہوں نے کس کو اپنا بیٹ مارا؟جانئیے


راولپنڈی(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی میں پریکٹس کے دوران شاٹ نہ لگنے پر اپنا بیٹ وکٹوں میں مارا۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریکٹس کے دوران قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم نے متعدد بار شاٹ نہ لگنے پر اپنا بیٹ وکٹوں پر دے مارا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ب کیسے باؤلر نے بابر اعظم کو تین گیندیں مس کروائیں جس کے بعد بابر اعظم نے غصے میں آکر اپنا بیٹ وکٹوں میں مارا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے جن 17 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا انہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

26 views0 comments
bottom of page