top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم کو کپتان بنانے کا فیصلہ غلط تھا۔۔ انتخاب عالم پی سی بی پر برس


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کی انگلینڈ میں ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد اب ٹی 20 سیریز بھی ہاتھ سے جاتی نظر آرہی ہے، شائقین کرکٹ کا قومی ٹیم کی کارکردگی پر بہت افسردہ ہیں اور ٹیم سلیکشن پر بھی انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ،ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر انتخاب عالم بھی میدان میں آگئے اور ان کا خیال ہے کہ بابراعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتان مقرر کرنا غلط فیصلہ تھا۔


ایک انٹرویو میں 79 سالہ انتخاب عالم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بابراعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب بابر کو تمام فارمیٹس میں کپتان مقرر کیا گیا۔میں نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے ، میرے خیال میں تمام فارمیٹس میں کپتانی کی وجہ سے ان پر بہت زیادہ دباؤ ہے حالانکہ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، اگر ہم انہیں کپتانی دینا چاہتے تھے تو صرف ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے میں دیتے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرا کپتان ہونا چاہئے تھا ۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 0-3 سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انتخاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی ایسی کارکردگی کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک سٹرکچر مضبوط بنیادوں پر نہیں کھڑا ہے۔ آپ ہماری ماضی کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو اچھی ٹیمیں اسی وقت تشکیل دی گئیں جب ہمارے پاس مناسب ڈومیسٹک سٹرکچر موجود تھا ، ٹیمیں پی ایس ایل یا لیگ کرکٹ کے ذریعے نہیں بنتی ہیں۔



47 views0 comments
bottom of page