top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم کی تعریف کرنا سیکھ لو ورنہ درد بڑھتا ۔۔ایک صارف کے پیغام سےسوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں وہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے جس کی وجہ سے وہ مشہور ہیں اور ان کی فارم پر تنقید بھی ہوئی اور ان کی حمایت بھی ہوئی۔سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے ان کو کپتانی چھوڑنے اور بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری اسکور کرنے پر شائقین کرکٹ نے خوب داد دی۔بابر اعظم نے 136 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 19 چوکے اور ایک چھکا شامل تھاْ

بھارتی سپورٹس جرنلٹس اویناش آریان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے کوہلی کے فینز کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ " بابر اعظم کی تعریف کرنا سیکھ جاؤ ورنہ درد بڑھتا رہے گا۔اگلے دس سال تک یہ بندہ حکمرانی کرنے والا ہے۔اس بیان پر ویرات کوہلی کے فینز بہت غصے میں تھے اور انہوں نے بابر اعظم پر تنقید بھی کی لیکن کچھ صارفین نے بابر اعظم کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ ویرات کوہلی کی اپنی کلاس ہے اور بابر اعظم کی اپنی کلاس ہے۔بھارتی صارفین میں زیادہ تر نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان برابری کی مخالفت کی اور ویرات کوہلی کو بڑا کھلاڑی قرار دیا ۔لیکن ان میں کسی نے بابر اعظم کی تعریف نہیں کی کیوں کہ وہ ویرات کوہلی کے فینز تھے نہ کہ کرکٹ کے شائقین۔


ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں لیکن بابر اعظم نے اپنی محنت سے کم عمری میں بہت نام کمایا ہے اور جو شائقین کرکٹ ہیں وہ ان کی تعریف ضرور کرتے ہیں ۔بابر اعظم خود کئی دفعہ کہہ چکے ہیں کہ ویرات کوہلی کی اپنی کلاس ہے۔بھارتی شائقین سے شاید یہ برداہشت نہیں ہوتا بابر اعظم کا اچھا کھیلنا۔دونوں ملکوں کے شائقین کو چاہیے کہ کرکٹ میں جو اچھا کھیلے اس کی تعریف کرے ۔



27 views0 comments
bottom of page