24newspk
بابر اعظم کی دھماکے دار اننگز: انگلینڈ کے بولرز کو دھو ڈالا! سٹیڈیم میں بابر، بابر کے نعرے لگ گئے۔۔

24 نیوز پی کے: پاکستان نے چھٹے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم کے ناقابل 87 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 169 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کے لیے 170 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے گزشتہ میچ کی طرح ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے محمد حارث نے اپنے ڈیبیو میچ میں کپتان بابر اعظم کے ہمراہ اوپننگ کی، وہ 14 کے اسکور پر ایک چھکے کی مدد سے 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 15 کے اسکور پر شان مسعود کی گری، جو بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اوپر تلے دو وکٹیں گرنے کے بعد حیدر علی کپتان بابراعظم کا ساتھ دینے کےلیے آئے۔
دونوں نے تیسری وکٹ پر 47 رنز کی شراکت قائم کی، 62 کے مجموعے پر حیدر علی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے18 رنز کی باری کے دوران 14 گیندوں کا سامنا کیا۔ چوتھی وکٹ پر کپتان بابر اعظم نے افتخار احمد کے ساتھ اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی، افتخار احمد 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 21 گیندوں پر 31 رنز کی باری کھیل کر میدان چھوڑ گئے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 35 گیندوں پر 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔ چھٹے میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، محمد رضوان اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔
انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ وکٹ کو دیکھ کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ 160 سے 170 رنز تک کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
24 News PK: Pakistan scored 169 runs for 6 wickets in the allotted 20 overs thanks to captain Babar Azam's unbeaten 87 runs in the sixth T20 match and set a target of 170 runs for the English team. In the match being played at the Gaddafi Stadium in Lahore, England decided to field first after winning the toss like in the previous match.
Mohammad Haris, who was included in the team in place of Mohammad Rizwan, opened in his debut match along with captain Babar Azam, he returned to the pavilion after scoring 7 runs with the help of a six at the score of 14. The Green Shirts' second wicket fell on 15 to Shan Masood, who was left lbw for no runs, with Hyder Ali coming in to support captain Babar Azam after two wickets fell.
The duo put on a partnership of 47 runs for the third wicket, with Hyder Ali also leaving the captain's side on a total of 62. He faced 14 balls during his innings of 18 runs. On the fourth wicket, captain Babar Azam tried to push the score forward with Iftikhar Ahmed, Iftikhar Ahmed left the field after playing 31 runs off 21 balls in 14.3 overs.
A partnership of 48 runs was established in 35 balls between the two players. Pakistan has a 2-3 lead in the seven-match series. Pakistan has made 2 changes in the team for the sixth match, Mohammad Rizwan and Haris Rauf have been rested, Shahnawaz Dhani is back in the team while wicketkeeper Mohammad Haris is playing his first T20I today.
Moeen Ali, the captain of the English team, says that he has decided to bowl after seeing the wicket. Pakistan team captain Babar Azam said that they will try to give a target of 160 to 170 runs.