24newspk
بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری، ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم نے نیوٍزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری بنا کر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی ستانوے ویں اننگز میں اٹھارویں سنچری اسکور کرنے کے بعد سو سے کم اننگز میں 18 سنچری کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔بابر اعظم نے 97 اننگز میں 18 سنچریوں کے ساتھ 5000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں ، اس سے قبل تیز ترین 18 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں قبل ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 102، ڈیوڈ وارنر نے 115 جبکہ کوہلی نے 119 اننگز میں انجام دیا تھا۔