• 24newspk

بابر اعظم گریٹ پلیئر نہیں بن سکتا اگر وہ اپنے لئے کھیلتا رہا، بڑا کھلاڑی جب بنے گا جب میچ جتوائے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر ٹیسٹ اور ٹی 20 میں شکست پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کی کمزور ٹیم کے ساتھ پاکستان کو شکست دی۔


کامران اکمل نے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری سیریز میں پاکستان کے دفاعی انداز اپنایا۔کامران نے کہا کہ جو اہداف آپ نے اپنے لیے مقرر کیے ہیں وہ صرف اس صورت میں مدد کرتے ہیں جب آپ میچ جیتتے ہیں اور مختلف فارمیٹس میں 100 سکور کرتے ہیں۔

کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت سب بلے بازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کھیلتے ہیں، چاہے وہ بابر ہو یا کوئی اور، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے مدد ملے گی۔ آپ عظیم لوگوں میں شامل نہیں ہوں گے، اور آپ کی کرکٹ اوپر نہیں جائے گی۔

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ یہ خوف اور خود غرضی کی وجہ سے پاکستان کو سیریز کا ٹیسٹ میچ ہارنے پر مجبور کیا جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں اس سے بھی برا کھیلا۔


16 views0 comments