• 24newspk

بابر اور رضوان کی جوڑی نے ریکارڈز کی لائن لگا دی! کے ایل راہول اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بناکر بھارتی اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔


بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں 158 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اس سے قبل بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں۔


36 views0 comments