24newspk
بابر اور رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آڈر پھر فیل! شان مسعود کے علاوہ کوئی نہ چلا،ویڈیو دیکھیں

24 نیوز پی کے: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 222 رنز کے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ پاکستانی بیٹنگ لائن انگلش بولر مارک ووڈ کی تیز رفتار گیندوں کا سامنا نہیں کرپائے، انہوں نے بابر اعظم اور حیدر علی کو کیچ آؤٹ کروایا۔ مارک ووڈ کے ساتھ ساتھ سیم کرن اور اور ریس ٹوپلے بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے اور قومی ٹیم پاور پلے میں ہی 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
چار وکٹیں گرنے کے بعد شان مسعود اور خوشدل شاہ نے تھوڑی پارٹنرشپ قائم کی لیکن 90 کے مجموعی اسکور پر خوشدل شاہ بھی آؤٹ ہوگئے۔دونوں کے درمیان 58 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی،خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی شان مسعود کے ساتھ بڑی پارنٹرشپ بنانے میں ناکام رہا اور وکٹیں گرتی رہیں اور 20 اوورز میں پاکستان 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکا۔شان مسعود 65 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے 20 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے ،انگلینڈ کی طرف سےہیری بروک نے 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ بین ڈکِٹ نے 42 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد حسنین ایک آؤٹ کرسکے۔
24Newspk: In the third T20 match, the England team defeated Pakistan by 63 runs and took a 1-2 lead in the series.
Babar Azam, Mohammad Rizwan, Iftikhar Ahmed and Haider Ali reached double figures while chasing the record target of 222 runs set by England.
Couldn't reach either. Pakistan's batting line could not face the fast balls of English bowler Mark Wood, they got Babar Azam and Hyder Ali caught out. Along with Mark Wood, Sam Curran and Rhys Topley also managed to take one wicket each and the national team lost 4 wickets in the powerplay itself.
After the fall of four wickets, Shan Masood and Khushdil Shah formed a small partnership, but Khushdil Shah also got out on a total score of 90. A partnership of 58 runs was established between the two. Saath failed to build a big partnership and wickets kept falling and in 20 overs Pakistan scored 158 runs for the loss of 8 players. Shaan Masood was the top scorer with 65 runs.
Earlier, England scored 221 runs for the loss of three players in 20 overs, Harry Brooke played a smoky innings of 81 runs from 35 balls with the help of 8 fours and 5 lofty sixes, while Ben Duckitt scored 42 balls. But scored 69 runs. On behalf of Pakistan, Usman Qadir was prominent with 2 wickets while Mohammad Hasnain got one out.