• 24newspk

بابر اور عبداللہ کا چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ


ویب دیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسری اننگز میں 506 رنز کے حدف میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہو گیا لیکن پاکستان نے کئی ریکارڈ قائم کیے جس میں بابر اعظم اوقر عبداللہ شفیق کے درمیان زیادہ اوورز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کیا دونوں بلے بازوں نے 524 گیندیں کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کیا یہ چوتھی اننگز میں بال کھیلنے کے حساب سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے دونوں بلے بازوں نے 87.4 اوورز کھیلے 228 رنز بنائے۔ پاکستان نے چوتھی اننگز میں 171٫4


اس سے پہلے چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی جنوبی افریقہ کیخلاف 2011میں 500 گیندوں تک ڈٹی رہی تھی، اس کے بعد 2016 میں گرین کیپس نے برسبین میں آسٹریلیا کیخلاف 145 اوورز کھیلے تھے۔

43 views0 comments