top of page
  • Writer's picture24newspk

"بابر ملنے آئےتو میں نے انہیں یہ یقین دہانی کروائی" نجم سیٹھی بھی بول پڑے


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان سے ملنے آئے تو انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کی قیادت وہی کریں گے۔


قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا بابر اعظم آج مجھ سے ملنے آئے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اور پھر پی سی بی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا " اس لیے وہ تمام لوگ جو جھوٹے خوف پھیلا رہے تھے آج ان کی دال نہیں گلی۔"


14 views0 comments
bottom of page