top of page
  • 24newspk

“بابر کو بغیر تیاری کے ہی کپتانی تھما دی گئی ” جیسے کوہلی کے پاس دھونی تھے یا سمتھ کے پاس کلارک تھے۔

Updated: Jan 12


کراچی (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابر اعظم کی کپتانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی کیلئے تیار نہیں کیا گیا ، انہیں بغیر تیاری کے ہی جلدی کپتانی دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز” کے مطابق محمد عامر کا کہنا تھا کہ جب کوئی نیا کپتان بنتا ہے تو اسے سینئرز کی سپورٹ درکار ہوتی ہے، بابر کی 2 سالہ کپتانی کے دور میں ان کے پاس کوئی سینئر پلیئر نہیں تھا ۔ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ جیسے پلیئر اپنے سینئرز کے ہاتھوں سے نکل کر کپتان بنے ہیں لیکن بابر کے ساتھ کوئی سینئر نہیں تھا۔



محمد عامر نے کہا کہ ایک کپتان کو کپتانی سمیت بیٹنگ، بولرز، اوور ریٹ، رن ریٹ سب کچھ دیکھنا ہے، ہونا یوں چاہیے تھا کہ بابر کو کپتانی کیلئے پہلے تیار کیاجاتا،انہیں سرفراز احمد کی کپتانی کے دور سے ہی تیار کیا جاتا۔محمد عامر نے2019 کے بعد ناراض ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب وہ نیشنل اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر میری ٹیم کو ضرورت ہو گی تو میں ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہوں۔

13 views0 comments
bottom of page