• 24newspk

بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلادیش کی شاندار فائٹ، سنسنی خیز میچ کے آخری اوور میں بنگلادیش کو شکست


24 نیوز پی کے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے ہرادیا۔ بنگلادیش کو جیت کے لیے آخری اوور میں 20 رنز درکار تھے لیکن وہ 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، یوں بھارت میچ 5 رنز سے جیت گیا۔ میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا تاہم بارش کے باعث بنگلا دیش کو اب 16 اوورز میں 151 رنز بنانے ہوں گے۔

ایڈیلیڈ میں جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلادیش کی ٹیم نے 15 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے ہیں، اسے آخری 6 گیندوں پر رنز 20 درکار ہیں۔ اس دوران تیز بارش ہوجانے کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔ لٹن داس 59 اور نجم الحسین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ بھارت کے ویرات کوہلی 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کے ایل راہول 50 اور سوریاکمار یادیو نے 30 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے حسن محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


10 views0 comments