24newspk
بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔۔ ثقلین مشتاق نے میچ کے بعد پریس

24 نیوز پی کے: پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے مڈل آرڈر پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے،مڈل آرڈر ایشیا کپ سے لے کر انگلینڈ سیریز تک فلاپ رہا ہے اور آگے بڑا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آرہا ہے اور مڈل آرڈر کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، بار بار مڈل آرڈر پر بات کر کے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستان جیتے یہ قدرت کا نظام ہے کبھی جیتیں گے کبھی ہاریں گے، یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، پاکستانی کپتان اور کوچ کھلاڑیوں کا حوصلہ نہیں بڑھائیں گے تو ان کو اعتماد کیسے ملے گا؟
انہوں نے کہا کہ بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے، ہمارے باؤلرز نے کافی غلطیاں کیں، ہمارا پلان اچھا نہیں تھا۔ ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
24 News PK: After Pakistan's defeat by England, the national team's middle order is being criticized on social media, the middle order is flopping from Asia Cup to England series and the big event T20 World Cup is coming And the performance of the middle order players has become a question mark.
Pakistan head coach Saqlain Mushtaq has said that this middle order is ours, we should support it, the confidence of the players is being damaged by repeatedly talking about the middle order. While giving a press conference after the defeat against England, Saqlain Mushtaq said that every Pakistani wants Pakistan to win. It is a system of nature. If the coach does not encourage the players, how will they gain confidence?
He said that by repeatedly talking about the middle order, the confidence of the players is being damaged, our bowlers made a lot of mistakes, our plan was not good. Saqlain Mushtaq praised Shan Masood during the press conference and said that he played a very good game.