top of page
  • Writer's picture24newspk

بال کٹوائے تو حسن علی کا جنریٹر چل پڑا! خراب ورلڈ کپ کے بعد بنگلادیش کے خلاف شاندار کم بیک


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی جن ورلڈ ٹی 20 میں خراب کاکردگی اورآسٹریلیا کے خلا ف سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین کرکٹ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اس کے بعد انہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کم بیک کیا ہے پہلے میچ میں ہی 5 وکٹیں لے کر ناقدین کے منہ بند کر دیے۔


پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 114 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ان کے علاوہ مشفیق الرحیم91 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔بنگلادیش نے جب اننگز کا آغاز کیا تو 49 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے اس کے بعد لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 206 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی ،255 رنز پر لٹن داس آؤٹ ہوگئے اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 330 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


پاکستان کی طرف سے حسن علی نے خراب پرفارمنس کے بعد شاندار کم بیک کیا اور بنگلادیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔حسن علی نے 20 اوورز میں 51 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاو شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


34 views0 comments
bottom of page