top of page
  • Writer's picture24newspk

”بجلی آتی نہیں مگر بل وقت پر آ جاتا ہے“ شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے بڑٰی تباہی ہوئی جہاں سڑکیں پانی سے بھر گ$یں گاڑیاں کشتیاں بن گئی وہاں بجلی کی بھی اآنکھ مچولی چلتی رہی ۔بارش شروع ہوئی نہیں کہ بجلی نے آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اآلراؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی عدم فراہمی پر غصے میں آگئے اور کہا بجلی تو آتی نہیں لیکن بل ٹائم پر آجاتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا اور کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تو کراچی میں نہ بارش ہو رہی ہے لیکن بجلی پھر بھی نہیں کوئی نیا بہانہ بتا دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں پچھلے 20 گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے رات بھر بجیل نہیں تھی ،انہوں نے لکھا کہ بجلی آتی نہیں مگر بل آجاتا ہے۔

شاہد آفریدی کے ٹوئیٹ پر صارفین نے ان کی حمایت کی اور کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لیا۔شاہد آفریدی کے دل کا حال سن کر لوگ ان کے ساتھ مل گئے اور دلچسپ تبصرے کیے۔

فریال عثمانی نامی صارف نے کے الکٹرک اور شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بل تو آتا ہے وہ بھی ڈبل۔

شاہد امین نامی صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ڈوب کر مرجاؤ ،لیاقت آباد 5 پورا دن بجلی نہیں ہوتی اور آدھی رات کو بھی نہیں ہوتی اسکو آپ لوڈ مینجمنٹ کہتے ہیں ؟کوئی شرم ہوتی ہے کوئی بیس ہوتی ہے۔

ان کے علاوہ ایک صارف نے شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا بھی مشورہ دیا،احمد سلیمان غازی لاشاری نامی صارف نے لکھا کہ جناب اس لئے آپ ہمت کرکے سیاست میں کیوں نہیں آتے؟ اللہ نے آپ کو بے حد عزت عطا فرمائی ہے اور معاشرے میں بڑا نام عطا کیا ہے۔خدمت خلق تو ہمیں ویسے بھی اخلاقی طور پر کرنی چاہیے لیکن جب آپ کے پاس اختیارات آئیں گے تو آپ زیادہ وسیع پیمانے پریہ کام با آسانی سے کر سکیں گے۔



40 views0 comments
bottom of page