top of page
  • Writer's picture24newspk

برطانوی اخبار نے قومی ٹیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے



لندن(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کا دورہ انگلینڈ روان مہینے ختم ہو گیا ۔سیریز میں تی ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچ کھلے گئے ۔پاکستان کے دورہ انگلینڈ کرنے پر سب نے تعریف کی ایسے میں برطانوی اخبار ٹائمز نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دیا۔


تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے قومی ٹیم کو ہیروز آ ف دی ویک قرار دیا ،مزید لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کورنا وائرس جیسی عالمی وبا کے مشکل وقت انگلینڈ کا دورہ کیا جس پر انگلیڈ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

پاکستان نے دورہ انگلینڈ کرکے انگلینڈ بورڈ کو بڑے مالی نقصان سے بچالیا،،انگش بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلے ہی شکریہ ادا کر چکا ہے۔ پاکستان دورے سے انگلینڈ بورڈ کو مالی فائدہ پہنچا، برطانوی اخبار ٹائمز نے مزید لکھا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑٰ ی اپنی فیملیز کے بغیر یہاں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے آئے اور گراؤنڈ سے ہوٹل تک محدود رہے لیکن کوئی شکایت نہیں کی اور دونوں ٹیموں کے درمیاں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کا دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی میچ کھیلے گئے ،ٹیسٹ سیریز انگلینڈ نے 0-1 سے اپنے نام کر لی تھی دو ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گئے تھے۔ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر رہی ایک ٹی 20 میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا ،دوسرا انگلینڈ نے اپنے نام کر لیا اور تیسرا پاکستان نے جیت کر سیریز برا بر کر لی تھی،


38 views0 comments
bottom of page