top of page
  • Writer's picture24newspk

برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا انتظار بے چین کرنے لگا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جنہوں نے اپنی عمدہ پر فارمنس سے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا ہے اور اپنے فینز بنائے ہیں۔محمد رضوان کے پاکستان کے علاوہ باہر کے کھلاڑی بھی ان کے مداح نکلے ،سابق انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر محمد رضو ان کی بلے بازی کی مداح نکلیں ، پاکستانی کھلاڑی سے بیٹنگ سیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کرنے لگیں۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے محمد رضوان کے معاہدے پر سابق انگلش وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، یہ ایک بہترین سائننگ ہے۔رضوان انگلش کاؤنٹی کا زیادہ تر حصہ کھیلیں گے، وہ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سیسکس کو جوائن کریں گے۔


محمد رضوان جب سے پاکستان ٹیم میں دوبارہ وقاپس آئے ہیں انہوں نے اپنی پرفارمنس بہترین کر دی ہے چاہے وہ وکٹ کیپنگ ہو ہا بلے بازی،شائقین ان کے بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہو تے ہیں محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان ٹیم کے لئے بہترین اوپننگ اسٹینڈ دیا ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کے خلاف جس طرح بیٹنگ کی شائقین کرکٹ ان کے دیوانے ہو گئے ہیں ۔

42 views0 comments
bottom of page