top of page
  • Writer's picture24newspk

بطور بیٹنگ کوچ مجھ پر بھی تنقید کریں اور میری خامیاں سامنے لائیں،یونس خان

Updated: Feb 3, 2021


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے شکست پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس پر کڑی تنقید کی گئی اور ٹیم کی شکست کا زمہ دار ان کو ٹھرایا گیا ایسے میں بیٹنگ کوچ یونس خان پر کسی نے کوئی تنقید نہیں کی۔


تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بابر اعظم کے ان فٹ ہوگئے جس کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی کیوں کہ بابر اعظم کپتان اور ایک بہترین بلے باز بھی ہیں۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بابر اعظم پر اتنا انحصار نہیں کرنا چاہیےہمیں بابر اعظم کا متبادل بھی تیار کرنا چاہیے۔باؤلنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ پر سخت تنقید ہوئی مجھ پر بھی تنقید ہونی چاہیے میری خامیوں کو بھی سامنے لائیں کسی کو ذاتی بنیاد پر تنقید نہ کی جائے ۔یونس خان کہا کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی پر کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی پذیرائی ملنی چاہیے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی کی وکٹ ہمیشہ سپورٹنگ رہی ہےاور بلے بازوں اور باؤلرز دونوں کو مدد کرے گی۔کراچی کی وکٹ پر سوئنگ ہوتا ہے ہمارے بلے بازوں کو پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنا ہوگا تاکہ ہمارے باؤلرز کو مدد ملے گی۔ یونس خان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے 6 سے 7 سیشن اچھے کھیلنا ضروری ہوتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیئےاگر وہ کارکردگی نہ دکھا سکیں تو ان کو ضائع نہ کریں ۔یونس خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش نصیبی ہے اور دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں ۔


29 views0 comments
bottom of page