24newspk
بلوچستان ٹیم کےہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کوکس وجہ سے سزا دی دگئی؟جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کو سزا کے طور پر 5 دن مرید کے میں قرنطینہ کر دیا گیا اس کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد ان کو بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت مین اجازت دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020 کے لئے منتخب ہونے والے افیشلز ،کرکٹرز کے دو دفعہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ان کو بائیو سیکیور ببل میں داخل کر لیا گیا ہے۔بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے کرکٹرز کو لاہور کے کنٹری کلب مریدکے سے براستہ بس ملتان لے جایا جائے گا اور وہ وہاں بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بنائی گئی کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیکل ٹیم کے ہیڈ ڈاکٹر ریاض احمد نے واضح الفاط میں کہا کہ جو بھی بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
اڈاکٹر ریاض احمد ے مزید کہا کہ ان پروٹوکولز پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔اس طرح کی خلاف ورزیاں ڈومیسٹک سیزن کے انعقاد کو مشکلات مین ڈال سکتی ہیں اور اس کےعلاوہ سب سے بڑہ کر موجود کرکٹرز افیشلز کی جانوں کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔