24newspk
بنگلادیشی شائقین شاہین آفریدی کو دیکھ کر ‘میتھیو ویڈ’ چلاتے رہے۔۔ شاہین آفریدی کا منہ توڑ جواب

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کو منہ توڑ جواب
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین شاہین شاہ آفرید ی کو دیکھ کر میتھیو ہیڈ کے نعرے لگا رہے تھے ،شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر بنگلادیش کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا اور جو کراؤڈ شاہین شاہ آفریدی پر فیلڈنگ کے دوران نعرے لگا رہے تھے اپنی شاندار پرفارمنس سےان کے منہ بند کر دیے ۔
مگر شاہین تو پھر شاہین ہے دنیا کے بہترین بولرز میں ان کا شمار ہوتا ہے اور نئی گیند کے ساتھ وہ بہت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے بنگلادیشی شائقین کا جواب اپنی بال سے دیا جب میچ کے شروع میں ہی شاہین نے بنگلادیش کی 3 وکٹیں حاصل کی۔