top of page
  • Writer's picture24newspk

بنگلادیش نےآسٹریلیا کے خلاف تاریخ رقم کر دی ،ایسی شکست جو آسٹریلیا کبھی بھول نہیں سکے گا


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں عبرتناک شکست دے تاریخ رقم کر دی،آسٹریلیا کو ایسی شکست جو وہ کبھی نہیں بھول پائے گا۔بنگلا دیش نے 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، جواب میں کینگروز کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مچل مارش کی 45 رنز کی اننگز بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ایلکس کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جوش فلپ 9 رنز بناسکے۔موئسز ہینری کوئس ایک رن بنا کر چلتے بنے، میتھیو ویڈ 13 رنز پر نسم احمد کا نشانہ بنے، ایشٹن اگر 7 رنز بنا کر ہٹ وکٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نسم احمد نے چار اوورز میں صرف 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مستفیض الرحمان اور شریف السلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 132 رنز کا حدف دیا تھا،بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم کے 30 اور شکیب الحسن کے 36 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہےان کے علاوہ محمود اللہ 20 اور عاطف حسین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے تین اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔



64 views0 comments
bottom of page