• 24newspk

بنگلادیش نے 2022 میں نئی تاریخ رقم کر دی،ایسا کارنامہ جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن نیوز ی لینڈ کو ان کے گھر میں جاکر شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،میزبان ٹیم پہلی اننگز میں328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،نیوزی لینڈکی طرف سے ڈیون کونوے 122 اور ول ینگ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلادیش کی طرف سے شریف الاسلام اور مہدی حسن مرزا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی جم کے دھلائی کی اور 458 رنز بنائے ،بنگلادیش کی طرف سے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں،بنگلادیش کی طرف سے لٹن داس 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹریٹ بولٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔



نیوزی لینڈنے دوسری اننگز میں بنگلادیش کے بولنگ کا سامنا نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی طرف سے ول ینگ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے راس ٹیلر 40 اور 5 بلے باز صفر پر آؤٹ ہو گئے۔بنگلادیش کی طرف سے عبادت حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں اور تسکین احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کو 40 رنز کا حدف ملا جو انہوں نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بنگلادیش نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔دوسرا ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔

197 views0 comments