top of page
  • Writer's picture24newspk

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ’بینچ پاور‘ کو آزمائے جانے کا امکان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان دورہ بنگلادیش پر ہے جہاں دونو ں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ،پاکستان نے 6 میچ کھیلے جن میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے 6 میچوں میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی،بنگلادیش کے خلاف بینچ پاور کو بھی آزمایا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا 20 اور تیسرا 22 نومبر کو کھیلا جائے گا ،ٹی 20 سیریز میں ان کو کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے جن کو ورلڈ کپ میں موقع نہیں ملا تھا، جن میں خوش دل شاہ، حیدر علی، محمد نواز، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور عثمان قادر کو بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے گا، محمد رضوان نے آرام کیا تو ان کی جگہ سرفراز احمد کو میدان میں اتارا جائے گا۔

52 views0 comments
bottom of page