top of page
  • Writer's picture24newspk

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست دیدی


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 61 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 25رنز بناکر نمایاں رہے۔مشفیق الرحیم 16اور محمد اللہ 14رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چار اوورز میں سات رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کے صرف دو بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ٹوم لیتھم اور ہینری نکلس 18،18 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحیم نے تین، شکیب الحسن،نسسیم احمد اورمحمد سیف الدین نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

82 views0 comments
bottom of page