24newspk
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح! پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ویب ڈیسک (24 نیو ز پی کے) پاکستان نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 8 سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر لی ،دوسرے ٹیسٹ میں بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا سب کو لگ رہا تھا کہ میچ ڈرا ہو گا لیکن پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے میچ کا پانس پلٹ دیا اور میچ جیتا ،اس میچ میں کئی ریکارڈ بنے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کسی ٹیم نے آخری دن میں 13 وکٹیں حاصل کرکے فتح اپنے نام کی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 12،شاہین شاہ آفریدی نے تین، حسن علی نے دو، بابر اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ساجد خان پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے میچ میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کو میچ بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور عابد علی کو ان کی سیریز میں بہترین بلے باز یپر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے تین ٹی 20 میچ جیت کر سیریز وائٹ واش کی تھی اور اب دو ٹیسٹ میچ جیت ٹیسٹ سیریز وائٹ واش کر لی ،اب پاکستان کا اگلا امتحان ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ہے جو رواں مہینے سے شروع ہوگا۔